سیئول: جنوبی کوریا میں ایک شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کو آگ لگا دی اور جان بچا کر بھاگنے والے بلڈںگ کے دیگر رہائشیوں پر چاقو کے وار کر کے 12 سالہ لڑکی سمیت 5 افراد کو قتل کردیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے شہر جنجو میں 42 سالہ شخص نے اپنے اپارٹمنٹ کو آگ لگا کر ’ آگ لگ گئی ہے، سب باہر نکلیں‘ کی صدائیں بلند کیں اور جیسے ہی عمارت کے دیگر رہائشی اپنی جان بچانے کے لیے نکلے تو ان پر چاقو کے وار کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے اپارٹمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے چاقو بردار شخص کو کافی دیر مذاکرات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے رضامند کر لیا۔ 42 سالہ شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ انتہائی قدم اپنے حکومتی وظیفے اور دیگر واجبات کی کافی عرصے سے عدم ادائیگی کے باعث اُٹھایا۔ یہ شخص بیروزگار تھا اور گزر بسر حکومتی وظیفے پر تھا۔
ایک تبصرہ شائع کریں