لاہور: چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ شارٹ کٹ سےامیر ہونے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتی۔ 


فیروز پور سٹی کے متاثرین سے خطاب  کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے اب تک 303 ارب روپے کرپٹ لوگوں سے وصول کیے اور 900 ارب کے 1210 ریفرنس احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں،ایک سال کے دوران مکمل پیشہ واریت شفافیت، جذبہ اور میرٹ پر کام کیا اور ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، شارٹ کٹ سے امیر ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کفن کی جیبیں نہیں ہوتی۔
چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے، بعض ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے پاس زمین تک نہیں ہوتی مگر وہ ملی بھگت سے اربوں کی زمین فروخت کر دیتے ہیں، متعلقہ اداروں کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے پرکشش اشتہاروں کا نوٹس لینا چاہیئے۔

1 تبصرے

  1. After losing their jobs, a couple is traveling in search of work. Their car breaks down and a family asks them to have lunch. Will they make it out of there alive?

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی