نیو یارک: ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز “ایونجرز” کے سپرہیروز 26 اپریل کو بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیارہیں۔
ہالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم سیریز “ایونجرز” کے سپر ہیروز26 اپریل کو بڑے پردے پر انٹری کیلئے تیارہیں۔ شائقین کو” ایونجرز: اینڈ گیم” کا شدت سے انتظارہے۔ کروڑوں مداحوں کے پسندیدہ سُپرہیروزفلم “ایونجرزاینڈ گیم ” میں اپنے دشمن “تھانوس” سے آخری جنگ کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔
اس فلم کی گزشتہ کڑی “ایونجرز: انفنٹی وار” میں وِلن “تھانوس” کی جیت ہوئی تھی اوردنیا کی آدھی آبادی کے ساتھ آدھے ایونجرزکا نام ونشان بھی مٹ گیا تھا لیکن اب ایونجرزاپنے لاپتہ ساتھیوں کوواپس لانے اوردنیا کی تباہی کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا وہ اس مقصد میں کامیاب ہوپائیں گے؟ اس رازسے پردہ 26 اپریل کواٹھے گا جب فلم ریلیزکی جائے گی۔
دوسری جانب فلم کی ریلیزسے چند روزقبل ہی فلم کے کچھ کلپس لیک ہوگئے ہیں اور”مارول” انتظامیہ نے ٹویٹرپر”ڈونٹ اسپوئل دی اینڈ گیم” کے نام سے ہیش ٹیگ شیئرکرکے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کولیک ہونے والی ویڈیوزبھیج کرفلم کا مزہ خراب نہ کریں۔ مارول کی طرف سے اس اپیل کے بعد “ڈونٹ اسپوئل دی اینڈ گیم” کا ہیش ٹیگ گزشتہ روز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔
ایک تبصرہ شائع کریں