اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے
سے مشاورت کی جارہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے جس میں ایمنسٹی اسکیم کی منظوری کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ایمنسٹی اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے، کابینہ ارکان کے اعتراضات پر ایمنسٹی اسکیم پر تفصیلی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایمنسٹی اسکیم پر بحث میں دلچسپی رکھنے والے ارکان کو بلایا ہے، اجلاس میں اتفاق رائے پیدا ہونے کی صورت میں معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا جب کہ ایمنسٹی اسکیم پر اتفاق رائے کی صورت میں خصوصی کابینہ اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں